Ads

14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

 راولپنڈی: لڑکے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے معلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے اور ایک بار پھر مدرسے کے معلم نے 14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ 4 روز قبل ہی اپنے بچے کو مدرسے میں داخل کروایا، لیکن قاری عثمان نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی اطلاع ایس ایچ او کینٹ کو دی، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم قاری عثمان کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، اور زیادتی کا شکار لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

The post 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3n5xnDG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment