Ads

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض نے ملا برادر سے بھی ملاقات کی، ترجمان طالبان

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر آئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورۂ کابل کے دوران طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ہمسایہ ہونے کے ناطے مختلف معاملات پر تشویش جائز ہے، ترجمان طالبان 

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سربراہ آئی ایس آئی کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات میں کابل ائیر پورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس پر ہم نے برادر اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنا نظامِ عمل ترتیب دینا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے، طالبان نمائندوں سے ملاقات

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ جنرل فیض حمد کی سربراہی میں آنے والے وفد نے ڈیورنڈ لائن کی حفاظت اور جیلوں سے بھاگنے والے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور قیدی پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ڈی جی آئی ایس آئی کی طالبان رہنما گلبدین حکمت یار سے ملاقات

طالبان ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کو ان خدشات کے جواب میں سرحدوں کی حفاظت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید 4 ستمبر کو وفد کے ہمراہ کابل پہنچے تھے جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں اور حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی۔

The post ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض نے ملا برادر سے بھی ملاقات کی، ترجمان طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WQCKw5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment