حمل:
21مارچ تا21اپریل
مشترکہ بزنس کرنے والے احباب نے اگر اپنے مزاج پر قابو نہ رکھا تو پھر شراکت ختم ہوجانے کا اندیشہ ہے مجموعی طور پر آپ پورے اعتماد کے ساتھ کام کرتے رہیں بس اپنے غصے کو دباتے رہیں۔
ثور:
22اپریل تا20مئی
سیاسی و سماجی کارکن اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بسلسلہ جائیداد توقع پوری ہو سکتی ہیں۔ بزرگوں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں جذباتی فیصلے نہ کریں نقصان ہو سکتا ہے۔
جوزا:
21مئی تا21جون
بسلسلہ کاروبار اپنی ذاتی اسکیموں کو عملی شکل دیں کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ گھریلو ماحول قدرے بہتر ہو سکتا ہے۔ شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں مذہب میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروے کار لے آئیں وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا۔ آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے۔ دیرینہ آرزئوں کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ ملازمت میں بھی ترقی ملنے کا امکان ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
مخالفین سے صلح کا امکان ہے۔ تعمیراتی منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع مل سکتا ہے۔ کسی با اثر شخصیت کے ساتھ مراسم بڑھ سکتے ہیں۔ بسلسلہ تعلیم زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
بعض اہم ترین الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پرانی اسکیموں کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں جذباتیت کا مظاہرہ گھریلو ماحول خراب کر سکتا ہے۔ دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ ہو سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ اپنا مزاج ٹھنڈا ہی رکھیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔ آپ کی رہائش کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ گھریلو خوشیوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
کسی کو رقم بطور قرض ہر گز نہ دیں ورنہ یہ رقم واپس نہیں مل سکے گی۔ مشترکہ بزنس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ملازمت میں ترقی حسب منشاء ہو سکتی ہے۔ سفر بہ شوق کریں مقصد پورا ہو سکتا ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
بسلسلہ کاروبار دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنے کے بجائے آپ اپنی ذاتی اسکیموں کو ہی عملی شکل دیں تاکہ نقصان کا خطرہ ٹل جائے۔ اپنے اخراجات کو بھی کم کردیں ۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اہم امور کے سلسلے میں وقت آپ سے مکمل تعاون کر سکے گا۔ آپ کے کاروبار کو خاصا عروج حاصل رہے گا۔ اہم معاملات طے ہو سکتے ہیں۔ گھریلو ماحول بے حد پر سکون رہے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
بسلسلہ کاروبار ناقابل فہم انقلاب آ سکتا ہے۔ بہت زیادہ محتاط رہ کر ہی سودے بازی کریں تاکہ نقصان کا خطرہ ٹل جائے۔ سفر بلا اہم ضرورت کے نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
صحت جسمانی گاہے بہ گاہے خراب ہو سکتی ہے۔ شادی شدہ افراد کے گھریلو حالات بھی بہتر رہیں گے۔ شریک حیات سے وابستہ توقعات بھی بتدریج پوری ہو سکتی ہیں۔
۔
The post آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2feepXV
0 comments:
Post a Comment