پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
فلم’’بول‘‘، ’’ماہ میر‘‘اور’’خدا کے لیے‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوگیا ، ایمان علی کی رسم حنا (مایوں)کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
ایمان علی مایوں کی تقریب کے لیے مخصوص پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے اور پھولوں کے زیورات سجائے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔


ایمان علی کی مایوں کی تقریب میں اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔



ایمان علی لیجنڈ اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں تاہم اداکار کی بیٹی ہونے کے علاوہ ایمان علی نے ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بہترین کام کرکے اپنی الگ پہچان بنائی اور آج ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلزاوراداکاراؤں میں ہوتاہے۔



ایمان علی کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور تھیں تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ فلم’’ٹچ بٹن‘‘کے ذریعے ایک بار پھر شوبز میں واپسی کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار فرحان سعید، فیروز خان، سونیا حسین اورعروہ حسین بھی نظر آئیں گے۔

The post اداکارہ ایمان علی کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GCKvMi
0 comments:
Post a Comment