Ads

بھارت ہوش کے ناخن لے

کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر جاری وساری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد سویلین پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ کئی زخمی ہیں۔کنٹرول لائن پر صورتحال خاصی کشیدہ ہے، اسی کشیدگی کوکم کرنے کے سلسلے میں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت 2003ء کے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج جان بوجھ کر بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے شہریوں کی اموات ہوئیں، جب کہ پاک فوج  ایک پروفیشنل فوج ہے اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ڈی جی ایم او نے پاکستان پر الزام عائدکیا وہ عسکریت پسندوں کوکنٹرول لائن کے اس پار بھیج رہا ہے جو بھارتی تنصیبات اور فوجیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی فوج تو صرف مسلح شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے تمام الزامات مستردکر دیے۔ کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ یہ تو بھارتی افواج کی عادت بن چکی ہے وہ معصوم شہریوں پر فائرنگ کر کے اپنی سفاکانہ اور بے رحم جذبات کی تسکین کے لیے ایسا کرتے ہیں حالانکہ عالمی سطح پر بھی لاگو قوانین کے تحت کسی بھی طور معصوم اور بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ جب پاکستانی ڈی جی ایم او نے انھیں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی یاد دلائی تو ایک بھونڈا اورگھسا پٹا جواز پیش کیا کہ پاکستان دہشتگردوں کو بھارت میں داخل کر رہا ہے۔

کون یقین کرے گا، ان کی اس  بات پر؟ پاکستان کے صبر و تحمل کو کمزوری سمجھنا  بھارت کی بھول ہے۔ یقیناً پاک فوج جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھنے کے باوجود جوابی فائرنگ نہیں کرتی، کیونکہ وہ بھارتی معصوم عوام کو اپنی گولیوں کا نشانہ نہیں بنانا چاہتی۔ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے گریزکرنا چاہیے جو جلتی پر تیل کا کام کریں۔ ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کو ہم ایک بہتر قدم توکہہ سکتے ہیں لیکن جو پالیسی بھارتی حکومت اور فوج کی ہے اس کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کرکیا جا رہا ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر قابض ہے اور وہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی ہراساں رکھنا چاہتا ہے، لیکن ایسے اقدامات ان کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

The post بھارت ہوش کے ناخن لے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2h0s6Oq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment