Ads

بلوچستان حکومت کا 12ربیع الاول کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کوئٹہ:  بلوچستان حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جب کہ تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام اور اداروں کو سیکیورٹی سےمتعلق ہدایات جاری  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام ادارے، مستعد اور فعال رہیں گے اور ربیع الاول کے موقع پر بےامنی کےمعمولی سے معمولی خطرے کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

بعد ازاں اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا جب کہ عام تعطیل کے روز تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

The post بلوچستان حکومت کا 12ربیع الاول کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ninoOc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment