Ads

سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار شہید

سبی: سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی کے علاقے سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹی جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔  دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے كی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھاکر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

The post سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iiBYmW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment