Ads

کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان،محکمہ موسمیات

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 4 دسمبر سے  یخ بستہ ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی جو 5 دن تک جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوں گی جب کہ ہواؤں کی سمت جنوب کے بجائے شمال کی جانب تبدیل ہو جائے گی، موسم تبدیل ہونے سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے اثرات شہر کی فضا پر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اسی وجہ سے شہر کی راتیں خشک ہیں مگر دن میں بعض اوقات موسم یکسر تبدیل ہو کر ہلکی پھلکی حدت پیدا کردیتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدھ کو شہر کا کم از کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب 4 دسمبر سے کراچی میں سردی کی لہر پھر سے شروع ہو جائے گی جس وجہ سے ہواؤں کی رفتار میں مذید اضافے کا امکان ہے جب کہ سرد موسم 5 روز تک جاری رہے گا۔

The post کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان،محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2As4TfC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment