Ads

ترکی میں زنجیروں سے جکڑے 57 پاکستانی بازیاب

استنبول: ترکی میں پولیس نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے زنجیروں سے جکڑے 57 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے پیر کو استنبول میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپوں کے دوران 57 پاکستانی مغویوں کو بازیاب کرایا ہے جنہیں انسانی اسمگلروں نے ایک عمارت کے تہہ خانے میں قید کیا ہوا تھا ، ان افراد کو 10 ہزار ڈالرز کے عوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر ترکی لایا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ یہ رقم یورپ پہنچنے کے بعد ادا کریں، مقامی پولیس کے مطابق کارروائیوں میں تین پاکستانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر تارکین وطن کو گمراہ کرنے کے الزامات ہیں۔

چند ماہ قبل ترکی سے متعدد پاکستانی باشندے پہلے بھی بازیاب ہوچکے ہیں، انسانی اسمگلروں نے انہیں اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو پاکستان بھیجی تھی، پاکستانی حکام کی درخواست پر ترک پولیس نے انہیں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو بازیاب کرایا تھا۔

خیال رہے کہ یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانی شہری بلوچستان سے ایران، وہاں سے ترکی پہنچ کر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، گزشتہ چند برس میں ہزاروں شامی، عراقی، پاکستانی اور افغانی شہری غیر قانونی طریقوں سے یورپ پہنچ چکے ہیں، چند روز قبل ہی بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کو مار دیا گیا تھا، یہ تمام افراد انسانی اسمگلروں کو رقم دے کر براستہ ایران ترکی یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔

The post ترکی میں زنجیروں سے جکڑے 57 پاکستانی بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jurUnB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment