باجوڑ ایجنسی: تحصیل اتمانخیل کےعلاقے گردئی گنداؤ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گنداؤمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اورریسکیو اہلکار فوراً جائے حادثہ پر پہنچے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون، 5 بچیاں اورایک بچہ شامل ہے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پشاور منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
The post باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2h7r6b5
via Blogger http://ift.tt/2hA43m9
November 03, 2017 at 01:37AM
0 comments:
Post a Comment