Ads

فیصل آباد میں مدرسے کا طالب علم قتل، مہتمم گرفتار

فیصل آباد: پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی نعش برہنہ حالت میں گلی میں پڑی تھی جس سے خدشہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں 8 سالہ طالب علم عمران تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چند لوگوں نے لاش صبح 4 بچے گلی میں دیکھی اور مدینہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم باربار طلب کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی اور بچے کی لاش تقریباً 5 گھنٹے گلی میں پڑی رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں تاوان کے لئے اغوا کیا گیا بچہ قتل

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے حادثہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جو برہنہ حالت میں گلی میں پڑی تھی اور ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد تیسری منزل سے دھکا دے کر گرایا گیا۔ جب کہ اہل علاقہ کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر ایک مدرسہ ہے اور چند ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے بچے نورآغا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مدرسے کے مہتمم عبداللہ سمیت 5 طالب علموں کو حراست میں لے کر مزید تفتییش شروع کردی ہے۔

The post فیصل آباد میں مدرسے کا طالب علم قتل، مہتمم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A0qI1J
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment