Ads

چوہدری برادران کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو نیب نے سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری برادران 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیے

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔

The post چوہدری برادران کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lS1VLq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment