Ads

سوئی گیس حكام كا کوئٹہ میں شہریوں كو گیس كی فراہمی میں ناكامی كا اعتراف

سوئی گیس حكام كا کوئٹہ میں شہریوں كو گیس كی فراہمی میں ناكامی كا اعتراف

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس كمپنی کے حكام نے شہریوں كو بلاتعطل گیس كی فراہمی میں ناكامی كا اعتراف کرلیا۔

موسم سرما میں حفاظتی و آگاہی مہم كے حوالے سے كوئٹہ پریس كلب میں منعقدہ سیمینار كے شركا سے خطاب كرتے ہوئے سوئی سدرن گیس كمپنی كے سینئر منیجر سید الدین لاڑک كا كہنا تھا كہ سوئی سدرن گیس کوئٹہ میں گیس ٹمپرنگ کے باعث خسارے میں ہے، كوئٹہ میں ڈھائی لاكھ صارفین كو گیس فراہم كی جارہی ہے، شہر کے تمام علاقوں کو جلد گیس فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 100 کنکشن تھے وہاں ایک ہزار کنکشن لگے ہیں، آبادی میں اضافے کے باعث گیس پریشر کی کمی کاسامنا ہے، گیس پریشر میں کمی کا واحد ذریعہ استعمال میں بے جا اسراف روکنے میں ہے جس كے لئے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس كمپنی كے سینئر مینجر کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما كے دوران معمولی بے احتیاطی اور لاپرواہی سے قیمتی جانیں  ضائع ہونے سے بچانے كیلئے علماءكرام اور میڈیا كو اپنا كردار ادا كرنا ہوگا۔

تقریب كے شركاءسے خطاب كرتے ہوئے علماءكرام كا كہنا تھا كہ گیس نعمت خداوندی ہے اس كا استعمال احتیاط سے كیا جائے، گیس قومی امانت ہے اس كی چوری سے بچنا ہوگا، اس ذمہ داری كو پورا کرنے كے لئے معاشرے كے ہر فرد كو اپنا کردار ادا كرنا ہوگا۔

The post سوئی گیس حكام كا کوئٹہ میں شہریوں كو گیس كی فراہمی میں ناكامی كا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AcAvoN

via Blogger http://ift.tt/2ndqClW
November 28, 2017 at 06:47AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment