Ads

بھارت میں باپ اوربھائی کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی

بھارت میں باپ اوربھائی کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو باپ نے اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں دھنیدا نامی گاؤں کی  21 سالہ لڑکی چند ماہ قبل پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگ گئی تھی، لڑکی کے باپ نے اسے سزا کے طور پر اپنے بیٹے اور دو دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کشال پال سنگھ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اسے اس کے باپ، بھائی اور دو رشتے داروں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں بھی دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 

The post بھارت میں باپ اوربھائی کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nfl6zl

via Blogger http://ift.tt/2zBUrhX
November 29, 2017 at 12:32AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment