Ads

پریانکا چوپڑا نے چڑیل کا روپ دھار لیا

نیویارک: پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں کام کیا کرنے لگیں ان پر بھی ’’ہالوین‘‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور انہوں نے چڑیل کا روپ دھار لیا ہے۔

امریکا اور یورپین ممالک میں مغربی تہوار’’ہالووین‘‘بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے اس تہوار پر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد عجیب وغریب حلیہ اور خوفناک شکلیں بناکر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔ صرف بین الاقوامی ممالک کے لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ بھی ہالووین کے رنگ میں رنگا نظرآتا ہے۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے ہالووین کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں  وہ چڑیل کاروپ دھارے نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شو’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں امریکا میں موجود ہیں۔ ہالووین کے موقع پر انہوں نے بھی امریکیوں کے ساتھ یہ تہوار منایا لیکن اپنے اندازسے۔

پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں وہ خوفناک چڑیل کا روپ دھارے تمام لوگوں کو ہالووین کی مبارکباد دیتی نظرآرہی ہیں۔

جب کہ ایک  تصویر میں اداکارہ نے اپنے چہرے پر خوفناک میک اپ کیا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیراعظم سپرمین بن گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ہالووین  کے موقع پر مشہور کردار’’سپرمین‘‘کے روپ میں نظرآئے تھے۔ ٹروڈو کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

The post پریانکا چوپڑا نے چڑیل کا روپ دھار لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A7XC1r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment