Ads

معروف بھارتی اداکارنے خودکشی کی دھمکی دےدی

ممبئی: بالی ووڈ کے متنازع اداکارکمال آرخان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال نہ کیے جانے پر خود کشی کی دھمکی دے دی۔

بالی ووڈ کے بدنام اور متنازعہ  اداکار کمال آر خان آئے روز سوشل میڈیا پر فلموں اور اداکاروں کے متعلق اپنے خود ساختہ تجزیوں اور تبصروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کے کلائمکس سےمتعلق  منفی اورطنزیہ اندازمیں تبصرہ کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کمال رشید اورعامر خان کے درمیان تنازع

فلم سے متعلق ہرزہ سرائی کرنے پرعامر خان نے ان کے خلاف شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں ان کا ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔ اکاؤنٹ معطل ہونے پرکےآر کے بہت زیادہ سیخ پا ہوئے تھےاورٹوئٹرانتظامیہ سےاکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبے پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا۔

لہٰذا کے آر کے نے اپنے دوسرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک طویل خط شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پہلے تو ٹوئٹرانتظامیہ نے ان پر لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد کردیا اور پھراچانک اکاؤنٹ بند کردیا۔ ٹوئٹرانتظامیہ نےان کے ساتھ دھوکا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

کے آرکے نے ٹوئٹرانڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ 15 دن کے اندر اندر بحال کیا جائے۔ اگرایسا نہ کیا گیا تومیں خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمے دار یہ تمام لوگ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے آر کے نے عامر خان کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کیے جانے پر چراغ پاہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بہت ساراوقت اور پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے ہیں لہٰذا اگر ان کا اکاؤنٹ بحال نہ کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے۔

The post معروف بھارتی اداکارنے خودکشی کی دھمکی دےدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ad8ueD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment