Ads

شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے کیلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے، پینٹاگون

 واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں  داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا  ہے جس پر ترکی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی کردوں کو اسلحے کی فراہمی میں رد و بدل کی تجویز ترکی کو ناگوار گزری ہے تاہم کردوں کو اسلحے کی منتقلی مکمل طور پر روکی نہیں جاسکتی۔ اس بیان کے مطابق پینٹاگون کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ہمارے ایسے تمام فیصلوں کا دار و مدار میدانِ جنگ کی ضروریات پر ہوگا۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کےلیے امریکا کی سرکردگی میں کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل ’’سیریئن ڈیموکریٹک فورسز‘‘(شامی جمہوری افواج) کے نام سے اتحاد کام کررہا ہے جسے اسلحے کی فراہمی جاری رکھنا اشد ضروری ہے البتہ ترجمان پینٹاگون نے یہ بھی واضح کیا کہ شامی جمہوری افواج کو جو بھی اسلحہ اور عسکری تربیت فراہم کی جارہی ہے وہ صرف داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے ہے جس پر ترکی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں ترکی نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام میں کردوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روک دے جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکا کردوں کو اسلحے کی منتقلی فوری طور پر روک دے گا لیکن پینٹاگون کا تازہ بیان اس کے بالکل مختلف ہے۔

 

The post شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے کیلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے، پینٹاگون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iWSl64
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment