Ads

اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں توڑدی جائیں، تحریک انصاف

لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور اس کے لئے خیبرپختون خوا کی اسمبلی توڑنے کو بھی تیارہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہئے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ہم انتخابات میں تاخیر نہیں بلکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا جائے اگر تمام فریق متفق ہوں تو تحریک انصاف بھی خیبرپختون خوا اسمبلی قبل از وقت توڑنے کو تیار ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی روح مردم شماری میں نہیں بلکہ انتخابات ہے کسی ترمیم کے انتظار میں الیکن میں تاخیر ہرگز قبول نہیں۔

 

The post اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں توڑدی جائیں، تحریک انصاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2y45r6I
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment