Ads

کراچی میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

 کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کل بروز جمعہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاں جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی وہیں حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا جب کہ کراچی، سکھر، حیدرآباد اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس بند رہے گی جس کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

The post کراچی میں کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2irKgsL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment