Ads

حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئے غیر ملکی کنسلٹنٹ فراہم کرنے پر غور

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفيظ کے اعتراض پر ان کے بولنگ ايكشن كی اصلاح كيلئے غير ملكی كنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع كر ديا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ  کے بازو كا خم 15 ڈگری كی قانونی حد ميں لانے كيلئے برطانوی ماہر كی خدمات فراہم كی جا سكتی ہيں۔ اس سلسلے میں ذرائع كا كہنا ہے كہ پی سی بی كا بائيو مكينكس اسپيشلسٹ پال ہيرن سے رابطہ بھی ہوا ہے جب کہ پی سی بی حفيظ كے بولنگ ايكشن كی درستگی كے لئے خرچہ بھی خود اٹھائے گا۔ سنٹرل كنٹريكٹ كی وجہ سے اس ضمن ميں اخراجات پی سی بی كی ذمہ داری ہیں۔

واضح  رہے كہ محمد حفيظ كا بولنگ ايكشن درست كروانے كيلئے قائم كی جانے والی 4 ركنی كميٹی ميں بائيو مكينكس ايكسپرٹ نہ ہونے كی نشاندہی گزشتہ ہفتے روزنامہ ايكسپريس نے ہی كی تھی لیکن اب آل راؤنڈر كی طرف سے اعتراض سامنے آگيا ہے۔

The post حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئے غیر ملکی کنسلٹنٹ فراہم کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2k8eP7m
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment