Ads

حکومت پریڈ گراؤنڈ جلسے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بلاول

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کا جلسہ ضرور ہوگا اور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے شیڈول جلسے کی تیاریوں میں حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی باضابطہ اجازت دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکومتی ایما پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے پیپلز پارٹی کے پرچم اور بینر اتارے جا رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جلسہ اور اس کی تشہیر کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ چند پولیس والوں کو بھیج کر جیالوں کو ڈرا دے گا تویہ اس کی بھول ہے، ہمارا ہر عمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے اور جب جیالوں سے جمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے، پیپلز پارٹی 5 دسمبر کو پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات منائے گی۔ کارکن حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود پریڈ گراونڈ جلسے کی تیاریاں تیز کردیں۔

The post حکومت پریڈ گراؤنڈ جلسے کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jvmGYE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment