Ads

تمام طاقتوں سے کہتا ہوں بس کر دیں اور جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آباد: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام فورسز سے کہتا ہوں کہ وہ بس کردیں اور جمہوریت کو چلنے دیں۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ہم نے دنیا کے کم عمر ترین وزیراعظم دیئے، ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آئندہ بھی جمہوریت کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، انتخابات کا انعقاد وقت پر اور حکومت کو مدت پوری کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن ملک کے نوجوانوں کے لئے اچھے نہیں تھے، انہوں نے ریاست کو گھٹنے ٹيکتے اور ریاست کی رٹ ختم ہوتی دیکھی، قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا، اس دوران ملک بھر میں ہونے والے واقعات افسوسناک تھے، دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے، میں فورسز اور دیگر طاقتوں سے کہتا ہوں کہ بس کردیں اور جمہوریت کو چلنے دیں۔ ہمیں اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کا تعین کرکے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔

The post تمام طاقتوں سے کہتا ہوں بس کر دیں اور جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Aq28LU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment