اسلام آباد: وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو تعاون کرنا ہوگا کیونکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو تعاون کرنا ہوگا کیونکہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ نئی مردم شماری کے بعد آئینی ترمیم ضروری ہے لہذا نئی حلقہ بندیوں کے لیے مل کر ترمیم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول کو آلودہ کرنے کے لیے سیاسی اسموگ پیدا کی جارہی ہے جب کہ جمہوریت کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلزپار ٹی مسلسل خراب کردار اداکررہے ہیں۔
The post نئی آئینی ترمیم کیلیے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو تعاون کرنا ہوگا، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AbTjS9
0 comments:
Post a Comment