Ads

نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی چیلنج کردی

 اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کو چیلنج کردیا ہے، نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو کیپٹن (ر) صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے اور رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جب کہ درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف سماعت منگل تک ملتوی

واضح رہے کہ 9 اکتوبرکو احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا جب کہ کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔

The post نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی چیلنج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A2ODxI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment