اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ دفاعی میدان میں عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے الحاق شدہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا 29 واں جلسئہ تقسیم اسناد منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سیکھنے کا عمل تا حیات جاری رہتا ہے اور ڈگری کا حصول اس سمت کی جانب پہلا قدم ہے۔ ملک میں تعلیم کے فروغ میں پاکستان نیوی اور NUST کا کردار قابل تعریف ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عمان کی بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
اس موقع پر انہوں نے مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں شریک، اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام اور ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مثبت اور ترقی پسند ملک کے طور پر متعارف کروانے میں پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے طلبا کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ خود انحصاری اور اندرونِ ملک ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں ہمارے مستقبل کے انجینئرز کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ دفاعی شعبے بالخصوص بحری افواج کا ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ عصر حاضر کے تقاضو ں پر پورا اترنے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ نیول پلیٹ فارمز اور سازو سامان کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
The post عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے کام کررہے ہیں، سربراہ پاک بحریہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iislVu
0 comments:
Post a Comment