Ads

حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں، محمد عامر

 لاہور: قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ میں ہے اور میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہوں اور انٹرنیشنل میچوں کے درمیان قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے والے حسن علی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مقابلے کی فضا خوش آئند ہے تاہم میں سمجھتا ہوں میرا اصل مقابلہ خود سے ہے، ٹیم میں لمبے عرصے تک رہنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ مستبقل میں بھی جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی محمد عامر نے مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔

The post حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں، محمد عامر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zgY3ss
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment