Ads

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ کو نشانا بنایا گیا تاہم میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ باغیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

The post سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iwOMCu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment