Ads

میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرہ سے مراعات واپس لے لیں

 کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو حاصل مراعات واپس لے لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی ہیں، اس کے علاوہ ارشد وہرہ سے وارڈن کا پروٹوکول واپس لینے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی مئیر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں، جنہیں ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے ارشد وہرہ کو ان کی نشست سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد وہرہ نے گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اس وقت انہوں نے ڈپٹی مئیر کا عہدہ چھوڑنے کی بات کی تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ۔

The post میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرہ سے مراعات واپس لے لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2y1WUS9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment