Ads

افغانستان میں قتل پاکستانی سفارتکار کی میت پشاور پہنچ گئی

افغانستان میں قتل پاکستانی سفارتکار کی میت پشاور پہنچ گئی

 اسلام آباد: پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کی میت پشاور پہنچا دی گئی ہے اور اب براستہ موٹر وے اسلام آباد لائی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کا جسد خاکی صبح جلال آباد سے روانہ کیا گیا تھا جو اب  پشاور پہنچ گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مقتول سفارتکار کی لاش پشاور پہنچا دی گئی ہے اور اب موٹروے کے راستے اسلام آباد میں پہنچایا جائے گا جہاں رانا نیئر اقبال کے ورثا لاش وصول کریں گے۔ شہید رانا نیئر اقبال کا خاندان اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے۔  ورثا کے مطابق رانا نیئراقبال کی نماز جنازہ اسلام آباد جی 7 میں ہی ادا کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ سیالکوٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے رانا نیئراقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے انہیں گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ مقتول نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

The post افغانستان میں قتل پاکستانی سفارتکار کی میت پشاور پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zCnzt2

via Blogger http://ift.tt/2yaCs1j
November 07, 2017 at 12:28AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment