Ads

نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، خورشید شاہ

نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے اورحکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے اور بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔

خورشید شاہ نے حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا معاملے پرکہا کہ سینیٹ کااجلاس دوبارہ ہونے سے پہلے حل نکلنے کی امید ہے۔

The post نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AhWicE

via Blogger http://ift.tt/2zKtMn9
November 28, 2017 at 12:42AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment