Ads

ایشوریارائے کی فلم کی شوٹنگ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹرشدید زخمی

ممبئی: ایشوریارائے کی فلم ’’فینی خان‘‘کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر پیش آنے والے حادثےمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر  زخمی ہوگئیں  جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی فلم ’’فینی خان‘‘کی شوٹنگ ممبئی کے علاقے ’’فلورا فاؤنٹین‘‘میں زوروشور سے جاری ہے۔ فلم میں ایشوریا رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر جلوے بکھیریں گے اس سے قبل دونوں فلم’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘میں نظرآئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلم کے سیٹ پرخوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اس وقت ٹکر ماردی جب وہ روڈ کراس کررہی تھیں ۔ ڈائریکٹر کے کانوں پر ہیڈ فون لگے ہوئے تھے اور وہ واکی ٹاکی پر بات کررہی تھی جس کے باعث وہ موٹر سائیکل کی آواز نہ سن سکی اور حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ڈائریکٹر شدید زخمی ہوگئیں جب کہ سیٹ پر موجود تمام لوگ گھبرا گئے اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کی خبر سنتے ہی ایشوریا رائے فوراً سیٹ پر پہنچیں۔

واضح رہے کہ اتول مہاجن کی ہدایت کاری میں بننےو الی  فلم ’’فینی خان‘‘ کو ارجن کپور اور پریرنا اوررا نے پروڈیوس کیاہے فلم میں ایشوریا رائے اور انیل کپور کے علاوہ اداکار راج کمار راؤ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ سال 13 اپریل 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

The post ایشوریارائے کی فلم کی شوٹنگ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹرشدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zC0MgM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment