Ads

ناگپور ٹیسٹ میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز فتح

ناگپور ٹیسٹ میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز فتح

ناگپور: بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 239 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے ریکارڈ ساز فتح حاصل کرلی۔

میچ کے آخری روز 405 رنز کے خسارے سے دوچار سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ پر 21 رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 384 رنز درکار تھے تاہم پوری ٹیم 166 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کپتان دنیش چندیمل 61 رنز بنا سکے، روی چندرن ایشون نے 4 جب کہ اشانت شرما، رویندرا جدیجا اور امیش یادیو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں205 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری اور مرلی وجے، چتیشور پجارا اور روہت شرم کی سنچریز سے تقویت پاتے ہوئے 6 وکٹ پر 610 رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی بریڈمین، کلارک اور اسمتھ سے آگے نکل گئے

بھارتی ٹیم کی2017 میں انٹرنیشنل میچز میں 32 ویں فتح ہے، بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف یہ سب سے بڑی فتح جب کہ سری لنکا کی سب سے بڑی شکست ہے، اس سے قبل ایک سال میں سب سے زیادہ بھارتی فتوحات 31 تھیں جو انہوں نے گزشتہ سال حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم کی 2017 میں طویل فارمیٹ میں یہ 7 ویں شکست ہے۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 2 دسمبر سے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔

The post ناگپور ٹیسٹ میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز فتح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2n7YuAT

via Blogger http://ift.tt/2AAKaH1
November 27, 2017 at 06:47AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment