Ads

عوام انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کے عزم کو بھانپ چکے ہیں، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام جھوٹ، انتشار اور ذاتی مفادات کرنے والے سیاستدانوں کے عزم بھانپ چکے ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اور ملکی مفاد کی سیاست کی، ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی اور جب اقتدار سنبھالا ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگیا, ہم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، معاشی ترقی کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں اور اگر پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان جلد خطےکی بڑی معاشی قوت ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام اب جھوٹ، انتشار اور ذاتی مفادات پر گامزن سیاستدانوں کے عزم بھانپ چکے ہیں اور انہوں نے مفاد پرست عناصر کی منفی سوچ کی حامل سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے، ہم  2018 کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پرعوام کے پاس جائیں گے اور ترقی کا سفر روکنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ہم نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

The post عوام انتشار پھیلانے والے سیاستدانوں کے عزم کو بھانپ چکے ہیں، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2yxu1Bz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment