Ads

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں، وزیرِاعظم

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں، وزیرِاعظم

 اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی کارروائیاں سرحد بار افغانستان سے کی جارہی ہیں۔

بلوم برگ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں میں تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے جن میں طالبان سے وابستہ حقانی گروپ بھی شامل ہیں جب کہ ہمارے لیے افغانستان سے دراندازی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ملک میں تمام تر حملوں کی منصوبہ بندی سرحد پار کی جاتی ہے اور ہم وہاں دہشت گردوں کی آماجگاہوں کی نشاندہی بھی کرچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں جو بھی انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جائیں گی ان پر فوری ایکشن لیا جائے گا کیوں کہ یہ ان کی نہیں بلکہ ہماری جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان حکومت کی مدد اور فوج میں اضافہ افغان جنگ میں ناکامی کو دور کرسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے افغان حکومت پر طالبان سے مذاکرات بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘ لیکن معاملات بہت پیچیدہ ہیں جب کہ پاکستان نے اس ضمن میں دو مرتبہ مذاکرات کی کوشش بھی کی لیکن اسے سبوتاژ کردیا گیا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ جاری ہے اور دو ہفتے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے پرزور دیا تھا۔

The post پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں، وزیرِاعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Byp0qc

via Blogger http://ift.tt/2i5Ik5A
November 30, 2017 at 05:39AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment