Ads

عمران خان سیاست کے فسادی بابا ہیں، احسن اقبال

عمران خان سیاست کے فسادی بابا ہیں، احسن اقبال

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ عمران خان سیاست کے فسادی بابا ہیں اور وہ قوم کے نوجوانوں کو تباہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دنیا کا اعتماد بحال ہو چکا ہے، موجودہ حکومت نے نیشنل گرڈ میں 7 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی ہے اور اپنی آئینی مدت تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کریں گے۔ ملک کی شرح نمو 5.3 فیصد سالانہ تک پہنچ گئی ہے، پاناما کا ڈراما نہ ہوتا تو اس سے زیادہ ترقی کی شرح حاصل کرلیتے، اب ہمیں دانشمندی سے حالات کو قابو میں رکھنا ہے، کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کیلیے امن و استحکام پہلی سیڑھی ہوتی ہے، ہمیں ملک کی ترقی کی سند عمران خان سے نہیں بین الاقوامی برادری سے لینی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دیکھ کر دشمنوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور اسے روکنے کے لئے سازشیں کی جاری ہیں جب کہ عمران خان ٹائپ کے لوگ شیخ چلی جیسے خواب دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان کو 2013 میں عوام نے وزیر اعظم منتخب نہیں کیا تو ہم کیا کرسکتے ہیں، پورا ملک بھی استعفیٰ دے دے تب بھی عمران خان کی باری نہیں آئے گی، وہ آج بھی نواز شریف کے خوف سے نہیں نکل سکے، وہ موجودہ حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں لیکن خان صاحب ہمیں نہیں پاکستان کو ناکام کرناچاہتے ہیں۔ ان کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ کوئی سرمایہ کار یہاں نہ آئے، انہوں نے چند لوگوں کے ساتھ مل کر سازش کی اور 126دن دھرنا دیا۔ ان کے پیٹ میں مروڑ تھا کہ حالیہ دھرنا کیسے ختم ہوگیا حالانکہ ان کے دھرنے سے تو پارلیمنٹ بھی محفوظ نہیں رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاست کے فسادی بابا ہیں، وہ قوم کے نوجوانوں کو تباہ کررہے ہیں، جہاں بھی آگ دیکھتے ہیں وہ اسے مزید بھڑکانے پہنچ جاتے ہیں،عمران خان کہتے ہیں کہ جب فیض آباد دھرنا ختم ہوا تو انہوں نے 2 نفل ادا کیے تھے، اور عمران خان کا دھرنا جب ختم ہوا تھا تو عوام نے 100 نفل ادا کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے تمام مگرمچھ اپنی چھتری کے نیچے جمع کرلئےہیں، وہ قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بتائیں پچھلے 4سالوں میں کرپشن ختم کرنے کیلئے کیا کیا، جسے چیئرمین نیب لگایا اسے بھی آپ نے ہٹا دیا، عمران خان نے ابھی تک کے پی میں نیب چیئرمین کا تقرر بھی نہیں کیا، کرپٹ لوگوں کے بجائے جسٹس وجیہہ الدین کو نکال دیا۔

The post عمران خان سیاست کے فسادی بابا ہیں، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AkM5yB

via Blogger http://ift.tt/2iiWzaQ
November 29, 2017 at 07:03AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment