Ads

وزیرداخلہ نے دھرنا مظاہرین سے معاہدہ افسوسناک قرار دیدیا

وزیرداخلہ نے دھرنا مظاہرین سے معاہدہ افسوسناک قرار دیدیا
وزیرداخلہ نے دھرنا مظاہرین سے معاہدہ افسوسناک قرار دیدیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا مظاہرین سے معاہدے کو افسوسناک باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دھرنے کا اختتام نا خوشگوار ہے اور نہ ہی اس پر فخر کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’کل تک‘میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو  کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  مذہبی جماعت کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے معاملے کااختتام ناخوشگوار ہے،معاہدے کی شقیں دونوں فریقین نے مل کرترتیب دیں کچھ نکات  دھرنا مظاہرین  نے دیے اور کچھ حکومت کی طرف سے گئے،دونوں جانب سے تجاویز کو سامنے رکھ کر معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ فوجی ثالثی میں حکومت اور دھرنا قیادت کے معاہدے پر برہم

وزیرداخلہ نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے خلاف ایکشن میری اجازت سے نہیں ہوا بلکہ ضلعی انتظامیہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے کارروائی کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تک اگر  مضبوط جمہوری ریاست نہیں بن سکا تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم  ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں،پاکستان کے جغرافیے کو کبھی جمہوریت نے نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہمیشہ مارشل لا نے ملکی جغرافیے پرضرب لگائی۔

اسے بھی پڑھیں: کارکنوں کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا، تحریک لبیک

احسن اقبال نے کہا کہ سیاست اور فوج ایک دوسرے کا متبادل نہیں ہوسکتیں،سیاستدانوں کو گالیاں دینے والے ریٹائرڈ فوجی افسر پاک فوج کو بدنام کرنے میں لگے ہیں جب کہ سابقہ دھرنوں کے پیچھے بھی  جنرل(ر)طارق خان تھے جو روزانہ ٹی وی پر آکر تبصرے کرتے رہتے ہیں میں انہیں مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں وہ آئیں اور دوبدو بات کریں۔

The post وزیرداخلہ نے دھرنا مظاہرین سے معاہدہ افسوسناک قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AbSxbu

via Blogger http://ift.tt/2ACqvGE
November 27, 2017 at 07:02AM
via Blogger http://ift.tt/2Bq7nIR
November 27, 2017 at 07:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment