Ads

نیب کو ن لیگ سے محبت اور سندھ والوں سے رویہ متعصبانہ ہے،شرجیل میمن

 کراچی: رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف آمروں کی پیداوار ہیں وہ کن نظریات کی بات کرتے ہیں جب کہ ماضی میں اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے باہر مریم نواز کی سالگرہ منانا کارکنوں کا سیاسی حق ہے لیکن سرکاری وسائل استعمال کرنا اور شاہی پروٹوکول دینا غلط ہے، ہم پہلے بھی کہتے تھے اور اب بھی کہتے ہیں نیب کا سندھ والوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے جب کہ انہیں نواز لیگ سے محبت ہے، میری گرفتاری کے وارنٹ تک جاری نہیں ہوئے حبس بیجا میں رکھا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کارکنوں کا حق ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی جب کہ مجھے ایئرپورٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا، نواز شریف آمروں کی پیداوار ہیں وہ کن نظریات کی بات کرتے ہیں، ماضی میں اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد بناکر آمروں سے پیسے لیے  جب کہ آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کاٹی،جیل پیپلز پارٹی کارکنان کا دوسرا گھر ہے۔

 

The post نیب کو ن لیگ سے محبت اور سندھ والوں سے رویہ متعصبانہ ہے،شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hAYPGV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment