Ads

جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظرسے ہٹادیں گے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے قائدین نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعوی کرنے والی جماعتیں صرف اقتدار کے لئے لڑ رہی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے آئی، ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پر نہیں لگا اور جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہمیں ہی بچانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو لیڈر بڑے دعوے کر رہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی ’جیم‘ تک کا نہیں پتا، وہ لیڈر جو پارلیمنٹ بھی نہیں آتے وہ کیسے جمہوری کہلا سکتے ہیں، ایسے لیڈر پارلیمنٹ میں نہ آکر عوام اور جمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں اور جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔

The post جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کوسیاسی منظرسے ہٹادیں گے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jyTznh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment