Ads

مریض کے پیٹ سے سیکڑوں سکے اور کیلیں برآمد

نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے  کم ازکم ایک کلو وزنی مختلف لوہے کی اشیاء نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں 32 سالہ محمد مقصود کوپیٹ کی تکلیف کے باعث سنجے گاندھی میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ کا ایکسرے اورضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد

ڈاکٹر پرنک شرما کی  سرپرستی میں 6 رکنی ٹیم نے آپریشن کیا تو وہ پیٹ میں لوہے کی اشیا دیکھ کردنگ رہ گئے۔ ڈاکٹرز نے پیٹ سے 263 سکے، شیونگ بلیڈ، دھاتی زنجیر، کیل اور شیشے کے چھوٹے ٹکڑے نکال لیے جس کا مجموعی وزن ایک کلو گرام بتایا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض  کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور لوگوں سے چھپ چھپ کر لوہے کی اشیا نگل جاتا تھاجب کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے ۔

The post مریض کے پیٹ سے سیکڑوں سکے اور کیلیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zyAM2v
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment