Ads

کپل شرما اپنے غلط کاموں کے جواب میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے لگے

کپل شرما اپنے غلط کاموں کے جواب میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے لگے

نئی دہلی:  کچھ ماہ قبل بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ساتھی فنکار سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا تھا اور یہ واقعہ اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا لیکن اب انہوں نے اپنے غلط کام کے جواب میں دوسرے اداکاروں پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور  اداکار سنیل گروورکے درمیان رواں ماہ اپریل میں جہاز میں ہونےوالے جھگڑے کے باعث نا صرف ان کی شو کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا بلکہ ان کے قریبی دوست بھی دور ہوگئے۔ کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی لوگ اس واقعے کو بھول نہیں سکے لیکن اب کپل نے بھرپور انداز میں اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’فرنگی‘‘ کا پہلا موشن پوسٹر جاری

چند روز قبل نئی دہلی میں اپنی فلم’’فرنگی‘‘کی تشہیری تقریب کے موقع پر میڈیا کی جانب سے جب کپل سے پوچھا گیا کہ آپ کے اور سنیل کے درمیان ہونے والے تنازعے کا اثر آپ کی آنے والی فلم پر پڑسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں ڈیپریشن کا شکار ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد میں نے معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا، مجھے کسی ایک اداکار کے بارے میں بتائیے جو کبھی تنازعات کا شکار نہ ہوا ہو۔ میں نے کون سا ایسا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے نفرت کریں گے۔ جب لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں تو آپ کی ذرا سی غلطی پر آپ پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

واضح رہے کہ کپل ان دنوں اپنی نئی فلم ’فرنگی‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ اشیتا دتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

The post کپل شرما اپنے غلط کاموں کے جواب میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zN62yB

via Blogger http://ift.tt/2nd4Dvo
November 29, 2017 at 12:52AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment