Ads

سعید اجمل کو محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کی امید

 لاہور: بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل نے محمد حفیظ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

آف سپنر کا کہنا ہے کہ آل راﺅنڈر کے زیادہ مسائل نہیں، وہ پہلے بھی اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کروانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ ایک بار پھر اس مشکل پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈر بننے والے محمد حفیظ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کا ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کیساتھ الحاق رکھنے والے انگلینڈ کی بائیومکینک لیب میں سعید اجمل کا ٹیسٹ جمعرات کو ہوا تھا، اس کا نتیجہ دو ہفتے میں آنا ہے۔ بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں میں پایا گیا تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ دوسری صورت میں اصلاح کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے پر ہی آل راﺅنڈر کے طور پر کھیل سکیں گے۔

The post سعید اجمل کو محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کی امید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iZlVdP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment