ڈھاکا: بنگلادیش میں ایک رکشہ ڈارئیور نے اپنے ہی ملک کے فلم اسٹار پر لاکھوں روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جون میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجنیتی‘ میں ٹاپ فلم اسٹار شکیب خان نے اپنی گرل فرینڈ کو جو نمبردیا وہ حقیقت میں اس کا ذاتی نمبر تھا جسے وہ برسوں سے اپنے کاروبار کے لیے استعمال کررہا ہے۔
اجاجول نامی شخص کا کہنا تھا کہ جب سے اس کا فون نمبر فلم میں استعمال ہوا ہے، تب سے اداکار کے مداح اسے شکیب سمجھ کر بار بار فون کررہے ہیں اور اب تک سیکڑوں لڑکیاں اور لڑکے کال کرچکے ہیں جس سے اس کی ذاتی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ لڑکیوں کی کالز پر اس کی بیوی شک میں مبتلا ہوکر علیحدگی لینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشوریا نے دبلا کرنے والا تیل استعمال کرنے کی تردید کردی
اجاجول نے کہا کہ وہ اپنا فون نمبر تبدیل نہیں کرسکتا کیونکہ یہ نمبراس کے کاروباری لین دین میں استعمال ہوتا ہے۔ متاثرہ شخص نے کہا کہ چونکہ شکیب خان فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں اس لیے وہ شکیب خان کے خلاف 60 لاکھ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں اور وہ عدالت کے سامنے تمام تر ثبوت پیش کرنے کو تیار ہیں۔
The post بنگلادیشی رکشہ ڈرائیور کا فلم اسٹار پر ہرجانے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2z5HTzN
0 comments:
Post a Comment