Ads

بھوٹان کے شہزادے نے بھری محفل میں مودی کا ہاتھ جھٹک دیا

نئی دہلی: بھوٹان کے ننھے شہزادے نے بھری محفل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوٹان کا شاہی جوڑا ان دنوں بھارت کے دورے  پر ہیں، انہوں نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب شاہی خاندان کے ننھے شہزادے نے انُ سے ہاتھ ملانے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوٹان کا شاہی خاندان  جب نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پہنچا تو ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ مودی  بھوٹان کے بادشاہ سے بغل گیر ہوئے اور ان سے پینگیں بڑھانے لگے لیکن جب  نریندر مودی نے ننھے شہزادے سے مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو شہزادے نے ہاتھ ملانے سے صاف انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی طویل تقریر کے دوران بیشترسیاسی رہنما اپنی نیند پوری کرتے رہے

کچھ دیر بعد بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر ننھے شہزادے سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ نریندر مودی اپنی سبکی  چھپانے کے لیے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے یہ محسوس کراتے رہے کہ جیسے کچھ  ہوا ہی نہیں حالانکہ پورا میڈیا ننھے شہزادے کی طرف سے مودی کو بار بار نظر انداز کیے جانے  کے مناظر کو کیمروں میں عکس بند کررہا تھا۔

ملاقات کے آخر میں بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر فٹبال اٹھاکر دوستی کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو شہزادے نے اپنے ہاتھ پھر پیچھے کردیے۔ بھوٹان کا روایتی لباس زیب تن کیے ننھا شہزادے اور ان کے شاہی خاندان کی بھارت میں خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے۔

The post بھوٹان کے شہزادے نے بھری محفل میں مودی کا ہاتھ جھٹک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2y1vPOU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment