Ads

سلمان خان مس ورلڈ مانوشی چھیلر کے گن گانے لگے

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی مس ورلڈ مانوشی چھیلر کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں بالی ووڈ  میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ حسینہ مانوشی چھیلر نے جب سے مس ورلڈ کا تاج سر پر سجایا ہے پوری دنیا میں ان کی دھوم مچ گئی ہے۔ بالی ووڈ کے متعدد ہدایت کار و فلم سازوں نے مانوشی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنی شروع کردی ہیں جب کہ کئی پروڈیوسرز کی جانب سے انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی جارہی ہے تاہم مانوشی صرف عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں جس کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ایک  انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مانوشی کی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی دیگر فلمسازوں کی طرح مس ورلڈ کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے یہی وجہ ہے کہ وہ کترینہ کیف، سوناکشی سنہا، زرین خان اور ڈیزی شاہ جیسی نامور اداکاراؤں کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے بعد اب مانوشی کو متعارف کروانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اس حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ سلو میاں ایس کے ایف پروڈکشن ہاؤس (سلمان خان فلمز) کے ذریعے مانوشی کو بھی بالی ووڈ میں متعارف کرواسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی مس ورلڈ کی اصلی شکل و صورت کیسی ہے

واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے شہر سائنا میں عالمی مقابلہ حسن منعقد ہواتھا جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا تھا تاہم بھارت سے تعلق رکھنے والی مانوشی یہ مقابلہ جیت گئی تھیں۔

The post سلمان خان مس ورلڈ مانوشی چھیلر کے گن گانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iijz9U
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment