Ads

توانائی بحران پر قابو پالیا اب پاکستان بجلی کی اضافی پیداوار کے قابل ہوگیا، وزیراعظم

 کراچی: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اضافی بجلی کی پیداوار کے قابل ہو چکا ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے زیادہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ پلانٹ سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور یہ سی پیک میں شامل منصوبوں میں سے پہلا مکمل ہونے والا منصوبہ ہے۔اس منصوبے سے مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گی جب کہ مکمل ہونے والے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کراچی کے لیے 25 ارب کے پیکچ کا اعلان

منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال فروری 2018 تک ہم اس منصوبے کے دوسرے یونٹ کاافتتاح کردیں گے، چوتھا ایل این جی بجلی گھر پہلے کے مقابلےمیں 50 فیصد سستا  ہے اور مزید منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل بھی تعمیر کررہے ہیں جب کہ  متبادل ذرائع سے بھی 200 میگا واٹ بجلی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مختصر عرصے میں وہ کام کیے جو دوسری حکومتیں 10سال میں بھی نہ کرسکیں جب 2013میں ہماری حکومت آئی تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی لیکن حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا گیا اور اب پاکستان بجلی کی اضافی  پیداوار کے قابل ہو چکا ہے۔

The post توانائی بحران پر قابو پالیا اب پاکستان بجلی کی اضافی پیداوار کے قابل ہوگیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ikzg0B
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment