Ads

نوازشریف کی وطن واپسی سے کئی لوگ مایوس ہوئے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو وطن واپس آنا ہی تھا لیکن ان کی واپسی سے کئی لوگ مایوس ہوئے۔

لاہور میں حلقہ 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقتدار اور طاقت دینا اللہ کے اختیار میں ہے, اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں, عوام فیصلہ کرتے ہیں کہ کسے رہنمائی دینی ہے اور 2018 میں عوام کی طاقت سے ہی مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو جتنا دبایا گیا وہ اتنا ہی مقبول ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے وطن واپس آنا ہی تھا لیکن کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی, اسی طرح خاندان میں اختلاف کی خبریں دینے والوں کو بھی مایوسی ہوگی،  خاندان میں رنجش کی باتیں سراسر غلط ہیں ایسی توقعات رکھنے والے حلقوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

 

The post نوازشریف کی وطن واپسی سے کئی لوگ مایوس ہوئے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2z63GqZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment