Ads

افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے داعش کے 12 جنگجو ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ دوسری جانب داعش اور القاعدہ کے درمیان جھڑپ میں داعش کے چھ کارندے بھی مارے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ ننگر ہارکے ضلع خوگیانی اور آچین میں غیر ملکی افواج نے فضائی حملے کیے جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے 12 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوگیانی میں کی گئی فضائی بمباری میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں داعش اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں داعش کے 6 کارندے ہلاک اور  4 زخمی ہوئے جب کہ القاعدہ کے 8 جنگجوؤں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

The post افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے داعش کے 12 جنگجو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2jDISA9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment