Ads

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 شدت پسند ہلاک

موغادیشو: صومالیہ میں امریکی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں تیرہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے صومالیہ کی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ملک کے شمال مغربی علاقے میں الشباب کے عسکریت پسندوں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجےمیں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افریقی کمانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہوں کو ختم کرنے کے لئے تمام دستیاب اور جائز آپشنز کا استعمال جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس امریکا کی جانب سے صومالیہ میں 34 ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں۔

The post صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ،13 شدت پسند ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lkWJMx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment