نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ہرسال ایک ہزارچھ سو بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں، گزشتہ 9 سالوں میں ایک ہزار بائیس فوجیوں نے خودکشیاں کی۔
بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں۔ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہےہیں۔ بھارتی اخبار میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا، گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع سبھاش بھامرکی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، 2014 سے 2017 کے درمیان 425 جبکہ 2009 سے 2013 کے درمیان 597 فوجیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ۔ گزشتہ چار برسوں میں فوج کے 9 افسران اور 26 اہلکاروں نے خودکشی کی، سب سے کم خودکشیوں کے واقعات بحریہ میں دیکھنے میں آئیں جہاں دو افسران اور 16 سیلرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ جو زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرج ہورہا ہے، مگر سہولیات کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کر رہا ہے۔
The post ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lkEN5t
0 comments:
Post a Comment