Ads

2017 میں تنازعات کی شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات

کراچی: تنازعات  شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اگر یہ کہا جائے کہ شوبز انڈسٹڑی تنازعات کے بغیر ادھوری ہے تو غلط نہ ہوگا۔ شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار  خود کو تنازعات سے دو رکھنے کی چاہے کتنی ہی کوشش کرلیں  لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہو ہی جاتا ہے جس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن ہی جاتے ہیں۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ تنازعات شہرت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہیں لہٰذا بہت سے فنکار جان بوجھ کر تنازعات میں الجھتے ہیں تاکہ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کی جائے ۔ رواں سال بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار تنازعات کی زد میں آئے۔

نیلم منیر:

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی رواں سال کی ابتدا میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنی کار میں بھارتی گانے’ماہی وے‘ پرڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو نے نیلم منیرکی مقبولیت میں یک دم اضافہ کردیا جب کہ گو کہ یہ مقبولیت  منفی تھی اور لوگ نیلم کے ڈانس کرنے کے انداز پر سخت تنقید کررہے تھے لیکن کہتے ہیں نہ کہ بدنام نہ ہوں گے تو نام نہ ہوگا نیلم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔  حال ہی میں اپنی فلم ’چھپن چھپائی‘کی تشہیر کے دوران بھی لوگ نیلم سے فلم سے متعلق سوالات کرنے کے بجائے اسی ڈانس کی فرمائش کرتے رہے۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی علیحدگی کا ڈراما:

وینا ملک کا ذکر ہو اور تنازعات کانام نہ لیا جائے یہ ناممکن ہے ۔ اسکینڈل کوئین اور تنازعات کی ملکہ کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اسد خٹک کے ساتھ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزاررہی تھیں کہ رواں سال اچانک دونوں کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ خبریں سامنے آنے کے بعد وینا  بھی میڈیا پر آگئیں اور اسد سے طلاق کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسد کا رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے جب کہ اسد خٹک اپنی  وینا سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔ تاہم چند نامور شخصیات کی مداخلت کے بعد وینا نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیااور آج یہ جوڑا یک بار پھر خوشگوار زندگی گزاررہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں تھے انہوں نے اس واقعے کو وینا ملک کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈراما قراردیاتھا۔

صبا قمر :

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر رواں سال بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے باعث تو خبریں میں رہیں لیکن رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئیں ۔ دراصل صبا قمر رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں عمدہ پرفارمنس کے باعث نامزد تھیں لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اپنا نام واپس لے لیا کہ انہوں نے پہلی بار اچھا کام نہیں کیا ہے بلکہ وہ گزشتہ دس برسوں سے  انڈسٹری میں کام کررہی ہیں لیکن لوگوں کو اچانک اب احساس ہوا کہ میں نے اچھا کام کیا ہے صرف اس لیے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہوں۔ اپنا موقف بیان کرنے کے ساتھ انہوں نے شو کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے کہ آخر کس بنا پر اس ایوارڈ شو میں لوگوں کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔

ساحرلودھی:

پاکستان نے نامور اداکارومیزبان ساحر لودھی بھی رواں سال رمضان میں اس وقت تنازعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے رمضان شو میں شرکت کرنے والی لڑکی کو تقریر کے درمیان سے روک کر تنقید کرنی شروع کردی اور لڑکی پر خوب چلائے تھے اس کے علاوہ انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں بھی نامناسب گفتگو کی تھی۔ یہ معاملہ اتنا زیادہ متنازعہ ہوگیا تھا کہ پیمرا نے ساحر لودھی کو ٹرانسمیشن کے دوران معافی مانگنے کا حکم دیاتھا۔

عامر خان فریال مخدوم:

سال 2017 کے تنازعات کی  اگر بات کی جائے تو اس کا ذکر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے بغیر ادھورا ہے۔ رواں سال کا سب سے بڑا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب فریال مخدوم نے اپنے سسرالیوں پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے سسرال والوں کا رویہ درست نہیں۔ فریال کےالزامات سے تنگ آکر عامر خان نےاپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا تاہم پورے سال سوشل میڈیا پر جاری رہنے والی جنگ کے بعد بالآخر دونوں نے اپنےاختلافات بھلاکر دوبارہ ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ماہرہ خان متنازع تصاویر:

سال 2017 کا ایک اور تنازع اس وقت سامنے آیا جب ماہرہ خان کی مختصر لباس میں سگریٹ پیتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر نے پاکستان اور بھارت کے میڈیا پر ہلچل مچادی جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےماہرہ خان پر مختصر لباس پہن کر غیر مرد کے ساتھ سگریٹ پینے پر سخت تنقید کی گئی، بعد ازاں ماہرہ خان نے ان تصاویراپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکا اورلڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے تاہم انہوں نے اس واقعے سے سبق حاصل کیاہے۔

The post 2017 میں تنازعات کی شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cp0kB5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment